مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے سعودی عرب کے شہر ابہا میں ایک مسجد میں بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس میں 17 سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ داعش دہشت گردوں نے ٹوئیٹر میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور دہشت گرد کا نام ابوسنان النجدی ہے جس نے خود کو سعودی عرب کی اسپیشل فورسزکے درمیان اڑادیا۔ داعش دہشت گرد تنظیم اس سے پہلے سعودی عرب میں شیعہ مسجدوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا چکی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب ان ممالک میں شامل ہے جنھوں نے داعش دہشت گرد تنظیم کو شام کی حکومت گرانے کے لئے تشکیل دیا تھا داعشد ہشت گرد تنظیم اب خود اپنے آقاؤں کے لئے وبال جان بن گئی ہے۔
سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے سعودی عرب کے شہر ابہا میں ایک مسجد پربم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس میں سعودی عرب کے 17 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1857189
آپ کا تبصرہ